ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پولیس اہلکاروں کیلئے 10ہزار مکانات تعمیر کئے جائیں گے: وزیر داخلہ ارگا گنانیندرا

پولیس اہلکاروں کیلئے 10ہزار مکانات تعمیر کئے جائیں گے: وزیر داخلہ ارگا گنانیندرا

Sun, 23 Jan 2022 12:23:12    S.O. News Service

چکبالاپور،23؍جنوری (ایس او نیوز؍محمدجیلانی) محکمہ پولیس کو چاہئے کہ پولیس کے نظام کو اس لائق بنائیں کہ سوسائٹی اس کا احترام کرے۔پولیس اسٹیشنوں کو عوام دوست بناکر سماج اور لوگوں کیلئے بہتر طریقہ سے کام کرنے کی جانب توجہ دیں۔ ریاست میں پولیس اہلکاروں کیلئے 10ہزار گھروں کی تعمیر کی جائے گی۔ 100 پولیس اسٹیشنوں کی تجدید کاری کرکے نیا روپ دیا جائے گا۔ ریاست میں انٹرنل سکیورٹی میں کام کرنے والے کو معقول تنخواہوں کے ساتھ ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت سنجیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارریاستی وزیر داخلہ ارگا گنا نیندرا نے کیا۔

انہوں نے یہاں شہر کی مضافات میں انکنور میں واقع ضلع ایس پی آفس میں منعقدہ محکمہ کے پہلے جائزہ اجلاس میں شرکت کے بعد بتایا کہ ریاست کے پولیس اہلکاروں کو جدید سہولتوں سے لیس 2 ہزار کروڑ کی لاگت سے 20-25 یوجنا کے تحت10ہزار گھر تعمیرکئے جائیں گے۔ جس کیلئے حکومت نے تین سو کروڑ روپے جاری کئے ہیں اور اس کیلئے ٹنڈر طلب کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔ریاست کے49فیصد اہلکاروں کو گھروں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اب تک ریاست میں دو کمروں کے گیارہ ہزار گھر تعمیر کئے جاچکے ہیں۔ باقی کیلئے بھی گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔پرانی عمارتوں میں کام کر رہے پولیس اسٹیشنوں کی تجدید کاری کی جائے گی اور نئے ماڈل کے 200 کروڑ کی لاگت سے ایک سو پولیس اسٹیشنوں کو نئی ٹکنالوجی کے تحت تیار کر نے حکومت ترجیحی بنیادپر توجہ دے رہی ہے۔اوراد کررپورٹ پراس پکٹیو کے طورپر جاری کی جاچکی ہے۔کانسٹیبلوں سے لے کر پی ایس آئی تک کے عہدوں کو پر کرنے کیلئے الاؤنس زیادہ دیئے جارہے ہیں،جس کیلئے ایک ہزار کروڑروپئے کی ضرورت ہے، اس سے حکومت پر بھی بوجھ بڑھے گا، اس معاملے میں محکمہ مالیات سے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ کی طرز پر ریاست میں پولیس کو تنخواہیں فراہم کرنے کے سلسلہ میں محکمہ کے اعلیٰ افسروں سے بات چیت کی جارہی ہے۔ ضلع پولیس کے ذریعہ بہترین اقدامات کرنے کی وجہ سے ضلع میں شروع کیا گیا لاک ہاؤس مانیٹرینگ سسٹم بھی ایک ماڈل بن گیا ہے جس سے کئی طرح کے ڈکیٹی کے معاملات کو روکنے میں مدد ملی ہے۔پولیس کو چاہئے کہ وہ کمیونیٹی نظام کو مزید طاقتور بنائیں۔چکبالاپور ضلع سرحدی علاقہ ہے جو پڑوسی آندھرا پردیش کی سرحد پر ہے، اس لئے یہاں کسی بھی غیر قانونی کام کے بارے میں بیدار اور چوکنا رہنا چاہئے۔

اس موقع پر ضلع میں بہترین کام انجام دینے والے 11 پولیس افسروں،اہلکار و اسٹاف کو وزیر موصوف نے سرٹی فکیٹ پیش کرکے ان کی عزت افزائی کی۔ ضلع کے اس جائزہ اجلاس میں سنٹرل رینج کے آئی جی چندرشیکھر،ا یس پی متھن کمار، ڈی وائی یس پی واسو دیو، چنتامنی کے اڈیشنل ا یس پی کشال چوکسی کے علاوہ ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے پولیس افسر وزیر داخلہ کے جائزہ اجلاس میں شریک رہے۔اجلاس میں ضلع ایس پی متھن کمار نے وزیر داخلہ کو محکمہ کی کارکردگی کے بارے میں پی پی ٹی کے ذریعہ تمام جانکاری و معلومات فراہم کیں۔


Share: